ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیس کی قلت ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے ،شہری ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پرمجبور

ملک بھر میں گیس کی قلت شدید ہوگئی ہے، گھروں میں تین وقت کا کھانا پکنا بھی مشکل ہوگیا ہے، شہری ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، پشاور، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام کو گیس کی قلت کا سامنا ہے، ہوٹل مالکان نے گیس پریشر میں کمی کے باعث ایل پی جی سلینڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سلینڈر کے استعمال کے باعث کھانا بھی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے کئی علاقوں میں آٹھ آٹھ گھنٹے گیس کی بندش کی شکایات ہیں، کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت کے ساتھ گیس غائب ہوگئی ہے۔ملتان میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے ٹینک چوک کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ سکھر میں بھی شہریوں نے چولہے اور گیس پائپ اٹھاکر احتجاج کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں