ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان  کر دیا  جس میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ پیٹرولیم پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق دسمبر کے لیے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.80 درہم سے کم کرکے 2.77 درہم کردی گئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کرکے 2.66 درہم پر لیٹر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ای پلس 91 پیٹرول دسمبر میں 2.61 درہم پر لیٹر کی جگہ 2.58 درہم پر لیٹر پر دستیاب ہوگا جب کہ ڈیزل 2.81 درہم فی لیٹر کی بجائے 2.77 درہم فی لیٹر ملے گا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں