ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقہ کے صدر نے افریقی ممالک پر سفری پابندیوں کو امتیازی قرار دے دیا، واپس لینے کا مطالبہ

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے صدر صدر سرل راما فوسا نے کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون سامنے آنے کے بعد افریقی ممالک پر لگنے والی پابندیوں کو امتیازی قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر سرل راما فوسا نے اپنے ملک پر عائد سفری پابندیوں کو

قوم سے خطاب میں افریقی صدر سرل راما فوسا کا کہنا تھا کہ ہم افریقا اور افریقی ممالک پر لگائی گئی سفری پابندیوں کو غیر سائنسی قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پابندیاں عائد کرنے والے ممالک فوری طور پر اپنے فیصلے واپس لیں۔

انہوں نے کہا کہ جن سفری پابندیوں کا افریقا کو سامنا ہے اس کی کوئی سائنسی وجہ نہیں ہے، سفری پابندیاں صرف اور صرف پہلے سے متاثرہ ممالک کی معیشت کو مزید نقصان پہنچائیں گی اور انہیں کورونا سے بحالی میں مشکلات پیش آئیں گی۔

جنوبی افریقی کے صدر نے سفری پابندیوں کو امتیازی سلوک اور نا انصافی قرار دیا۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک نے جنوبی افریقا اور افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائدکی  گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں