ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق ٹیسٹ کرکٹرفیصل اقبال کو بورڈ کو آگاہ کیے بغیر یو اے ای ٹی 10 لیگ میں کوچنگ کرنے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق فیصل اقبال قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان ٹیم کے کوچ ہیں، ان کی بلوچستان کے2 کھلاڑیوں سے جھگڑے کی خبریں سامنے آئیں، جس کے بعد وہ پی سی بی سے چھٹی لیکر بورڈ کو آگاہ کیے بغیر یواے ای ٹی 10 لیگ میں کوچنگ کرنے چلے گئے۔

واضح رہے کہ فیصل اقبال ٹی 10 لیگ میں نادرن واریئرز کے کوچ مقرر ہیں، بورڈ کے قوانین کےتحت فیصل اقبال بغیر این اوسی ملک سے باہر نہیں جاسکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں