English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی باڈی بلڈر نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی باڈی بلڈر نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ اسپین کے شہر ویلنشیا میں ہو رہی ہے۔ میاں جہانزیب حفیظ نے فزیک اینڈ فٹنس کیٹگری میں گولڈ اور سلور میڈل جیتا۔چیمپیئن شپ کے پہلے روز دو میڈل جیتنے والے جہانزیب کا تعلق لاہور سے ہے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے ملک کا نام روشن کرنے پر جہانزیب حفیظ کو مبارکباد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے