English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو ہرا دیا

چٹاگانگ: پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم مین کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 109 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور بنگلادیش کا 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر عابد علی نے 91 اور عبداللہ شفیق نے 73 رنز بنائے۔ اظہرعلی 24 اور بابر اعظم 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

2 ٹیسٹ میچ کی سیریز میں پاکستان نے 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں 7، 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن اور تیج الاسلام نے 1، 1 وکٹ لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے