English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن، بابر اعظم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

کراچی :قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے ، پچھلے 5 سال سے وہیں سے کھیل رہا ہوں اور اس بار ٹیم اور انتظامیہ نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے کپتانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ بطور کپتان 100 فیصد کردار نبھاں ، مجھے جب بھی کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے تو اسے انجوائے کرتا ہوں اور اس کے لیے بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

بابراعظم کا کہنا تھاکہ جس طرح عماد وسیم نے بطور کپتان ٹیم کو لیڈ کیا تو کوشش ہوگی کہ اسی کو جاری رکھیں کوشش اور اس بار بھی اچھا کھیل پیش کریں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا انعقاد 2022 میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔

https://twitter.com/KarachiKingsARY/status/1465717281711927300?s=20

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے