English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریلوے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے اشتراک سے آؤٹ سورس کیا جائیگا،  وفاقی وزیر

کوئٹہ: وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے اشتراک سے آؤٹ سورس کیا جائیگا تاکہ ریلوے کا نظام بہتر سے بہتر کیا جائے اور کوششیں کر رہے ہیں کہ ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ بنائیں ۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد یہی ہے کہ ریلوے میں مزید اصلاحات لاکر غریب کی سواری کو بہتر کیا جائے اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو پورا کرتے ہوئے غربت کا خاتمہ کر کے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں ۔

ان کا کہناتھا کہ کوئٹہ ریلوے معاشی حب ہے جس کے سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملتے ہیں اس سلسلے میں چمن کا بھی دورہ کرونگا اور ریلوے ٹریکس کو بہتر بنانے کیلئے خود جائزہ لونگا۔ ماضی میں ریلوے کو کرپشن کا ذریعہ بنایا گیا، سیاسی مقاصد کیلئے غیر ضروری بھرتیاں کی گئیں ہیں پنشن کا خرچہ اب ریلوے پر بوجھ بنتا جارہا ہے۔

موجودہ حکومت نے ریلوے کی بہتری کیلئے کافی اقدامات اٹھائیں ہیں ریلوے کو آؤٹ سورس کئے بغیر بہتری نہیں لائی جا سکتی ہے اس سلسلے میں بزنس کیمونٹی ریلوے میں اپنا انویسٹمنٹ کیلئے آگے بڑھیں تاکہ آپریشن کو جدید طریقے سے چلائیں ۔ریلوے کو 230نئے کوچز فراہم کی جائیگی جن میں سے ایک نیا ریک کوئٹہ کے عوام کو سفر کیلئے دی جائیگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے