کراچی(اسٹاف رپورٹر)الفلاح اسپورٹس کر کٹ کلب زون چار کے کپتان محمد عارف کی جانب سے تقریب گیٹ ٹو گیدر برائے دستخط کا اہتمام اسٹیل ٹائون ریسٹورنٹ میں کیا گیا ،تقریب کی صدارت الفلاح اسپورٹس کلب کے سیکریٹری پروفیسر سراج اسلام بخاری نے انجام دی،اس موقع پر سید عمیر میر صدر اور کلب کے تمام ممبران نے بھی شرکت کی،تقریب کا مقصد پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ فارم پرمکمل کوائف کو پْر کر نا، کھلاڑیوں اور صدر کے دستخط اور انگھوٹے کے نشان کو چسپا کر نا تھا،مذکورہ کاروائی کے بعد الفلاح اسپورٹس کے صدر سید عمیر میر اور کپتان محمد عارف نے اپنے اپنے خطاب میں پی سی بی کی جانب سے رجسٹریشن کے عمل کو فعال شفاف قرار دیا اورپی سی بی ونٹر لیگ زون چار ایونٹ کے حوالے سے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے قوانین سے آگاہ کیا، یاد رہے الفلاح اسپورٹس کلب مرحوم ایس ایم عادل نے سید عمیر میر کے حوالے کیا اور گزشتہ 10 سال سے وہ بیخیرو خوبی شاندار طریقے سے چلا رہے ہیں جبکہ فضل محمود زون چار کے دونوں ایونٹس میں حصہ لے چکیں ہیں، اس موقع پر صدرِ تقریب اور سیکریٹری الفلاح اسپورٹس پروفیسر سراج اسلام بخاری نے اپنے تفصیلی خطاب میں کھلاڑیوں کو ڈسپلن اور اور وقت کی اہمیت پر زور دیا انھوں نے الفلاح اسپورٹس کے لییاپنے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

