English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ابو الخیر نے ون و�یل اور بغیر �ریم سائیکل ریس جیت لی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہل پارک اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے تعاون سے ون وہیل اور بغیر فریم سائیکل ریس کا مقابل ہل پارک فیروز آباد میں منعقد کیا گیا جس میں 10کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ون وہیل اور بغیر فریم سائیکل ریس میں گونگے بہرے اسپیشل پلیئر ابو الخیر نے پہلی پوزیشن، شاہ میر نے دوسری پوزیشن اور محمد رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر چیف گیسٹ اموچر ہیڈ کوچ پاکستان ملک بلوچ ملنگ اور سابق یو سی ناظم حبیب حسن نے ونر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ ملک بلوچ ملنگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سائیکلنگ کا بے پناہ ٹیلنگ موجود ہے اچھے کوچز کے ذریعے کھلاڑیوں کی تربیت سے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے کھلاڑی تیار کئے جا سکتے ہیں سابق یو سی ناظم حبیب حسن نے کہا کہ سائیکلنگ کے فروغ کی ضرورت ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت وسائل فراہم کرے ۔ علاوہ ازیں گونگے بہرے اسپیشل پلیئر ابو الخیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انٹرنیشنل مقابلوں میں ایک پہیہ سائیکل اور بغیر فریم سائیکل ریس میں فتح حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرنا مشن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے