English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوالیا ہے ، گورنر پنجاب

القمر

 

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے چھ ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں چودھری سرور نے کہا کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے، پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالرقرض کے
بدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال جماعتی بنیادوں پر مقامی حکومت کے انتخابات کرائیں گے۔جلسوں کی سنچری بھی کر لیں تو حکومت جانیوالی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا۔ ہم نے کے پی کے میں جزا و سزا کا نظام قائم کیا،کے پی پولیس کی کارکردگی برطانیہ سے کم نہیںہم نے کے پی میں ڈیلیور کیا، لوگوں نے دو تہائی اکثریت دی۔ دوسری جانب گورنر پنجاب کی پارٹی سے ناراضی سے متعلق سوال پر تحریک انصاف کے رہنما انیل مسرت نے کہاکہ بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے ، کوئی ایسی بات نہیں ، محمد سرور پرانے ساتھی ہیں،ناراض نہیں لگتے، یہ آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔انیل مسرت کا کہنا تھا کہ عمران خان آخری دو سال میں وعدے پورے کرنے کیلیے جان لڑا دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے