English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہیں، امتیاز شیخ

القمر

 

کراچی (نمائندہ جسارت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سوئی سدرن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں مبینہ اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، وفاقی حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے کا ارادہ نہیں رکھتی، تبدیلی سرکار سے عوام کوئی توقع نہ رکھیں، 10 دسمبر کو حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں گرنے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم نہیں
کی گئیں، وفاقی حکومت کو صرف اپنے اے ٹی ایمز کا خیال ہے، انہوں نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا جاتا ہے، نیپرا کا اکتوبر کے بجلی کے بلوں پر 4.74 روپے فی یونٹ وصول کرنے کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے۔ سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، سندھ کے ساتھ حکمرانوں کے متعصبانہ رویے کی وجہ سے عوام کے اندر محرومیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے