English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ اور جاپان باہمی دفاعی تعاون میں اضافہ کریں گے

القمر

امریکہ اور جاپان باہمی دفاعی تعاون میں اضافہ کریں گے۔

اطلاع کے مطابق جاپان بحری سیلف ڈیفنس فورسز JMSDF کے سیلف ڈیفنس فلیٹ کمانڈر کورامیرال یوآسا ہیڈیکی اور امریکہ کے سیونتھ فلیٹ کمانڈر ایڈمرل کارل تھامس نے ملاقات کی۔

امریکہ کے ائیر کرافٹ کیرئیر ‘یو ایس ایس کارل ونسن’ پر دو طرفہ ملاقات کے بعد فریقین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور دفاعی شعبے میں تعاون پر زور دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں یوآسا نے کہا ہے کہ علاقائی حیثیت کو طاقت کے ذریعے تبدیل کرنے کی کوششوں کی وجہ سے بحری سلامتی کو درپیش خطرات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

JMSDF کی "آزاد اور کھُلے انڈو۔ پیسیفک” پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے یوآسا نے ہم دوست ممالک کی بحری فورسز کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔

 تھامس نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب میں، طاقت کا مظاہرہ کرنے والے ممالک کے مقابل اپنی صلاحیت کا اظہار کرنے کے لئے، اتحادی اور دوست ممالک سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

اجلاس کے دائرہ کار میں F35C طیاروں نے پرواز اور لینڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے