ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کاالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ  

اسلام آباد: وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے70 مشینیں مانگ لیں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ کرلیا ،

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے  پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے بھی  رجوع کر لیاگیا اور مطالبہ کیاگیا کہ بلدیاتی انتخابات میں تجربے کیلئے 70 کے قریب مشینیں فراہم کی جائیں۔

پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی روشنی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کر لیا اور مطالبہ کیاکہ بلدیاتی انتخابات میں تجربے کیلئے 70 کے قریب مشینیں فراہم کی جائیں،

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جواب کا انتظارہے۔مشینوں کی فراہمی کے شیڈول پر فیصلہ ہوگا کہ تجربہ کس صوبے کے الیکشن میں ہوگا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں