English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم 10 دسمبر کو گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح 10 دسمبر کو ہوگا، وزیراعظم عمران خان کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام کا افتتاح کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن بس منصوبے کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کا افتتاح کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے