ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر اردوان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پر صوبہ سیرت کے دورہ کے موقع پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا، طیب اردوان کی سیکیورٹی پر مامور گاڑی میں بارودی مواد نصب کیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نصب شدہ بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

فرانزک تفتیش کاروں نے دھماکا خیز مواد اور سیکیورٹی کی گاڑی کو انگلیوں کے نشانات کے لیے اسکین کرلیا ہے جبکہ مجرم کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں