سکھر (نمائندہ جسارت)مہران بزمِ ادب و ثقافت کے زیرِ اہتمام کلچرل کمپلیکس میں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت پروفیسرایاز گل نے کی، جبکہ مہمانانِ خاص میں ڈاکٹرادل سومرو، سابق ڈپٹی میئرسکھر طارق حسین چوہان، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ،علی رضاانصاری تھے جبکہ دیگر اعزازی مہمانوں میں آفتاب عالم قریشی، صدر ایوانِ صنعت وتجارت،سکھرعامرغوری نے بھی شرکت کی ، مشاعرے میں نظامت کے فرائض صدر مہران بزمِ ادب وثقافت،سکھرڈاکٹرانیس الرحمان نے سر انجام دیے، مشاعرے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، فنانس سیکرٹری بزم شاہدحمیدآرائیں نے آیات ربانی کی تلاوت کی ،محفل مشاعرہ میں سکھر،روہڑی اورخیرپورکے شعرائے کرام نے شرکت کی اوراپنا کلام پیش کیا، شعرااورسامعین آخرتک نہایت دلچسپی کے ساتھ شریکِ مشاعرہ رہے، بزم کے چیئرمین ملک آفتاب محمود ، وائس چیئرمین ریاض حامد ،سینیئرنائب صدرعابدعلی انصاری، نائب صدرعذراجمال ، جنرل سیکریٹری عبدالجبارصاحب،فنانس سیکریٹری شاہد حمید آرائیں،پریس سیکریٹری ڈاکٹرامتیازشیخ اورمنتظمِ مشاعرہ آفتاب مہیسر سمیت بزم کے تمام احباب نے مشاعرے کے انعقاد اور کامیابی کے لیے حصہ لیا۔
