ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 2023میں انتخابات کے بعد فوج سیاست چھوڑ دے گی،سوڈانی جنرل

خرطوم:سوڈان کی عبوری حکمران کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ فوج 2023 میں ہونے والے انتخابات کے بعد سیاست چھوڑدے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈانی جنرل  نے کہا کہ جب کوئی حکومت منتخب ہوتی ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ مسلح افواج یا سکیورٹی فورسز میں سے کوئی بھی سیاست میں حصہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسی پر اتفاق کیا ہے اور یہ قدرتی صورت حال ہے۔جنرل عبدالفتاح البرہان کا کہنا تھا کہ مظاہرین پر تشدد کے واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ یہ کس نے کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے صرف غیرپرامن مظاہروں کومنتشرکرنے کے لیے کارروائی کی تھی۔

جنرل البرہان نے کہا کہ عدلیہ کے سامنے پیشی کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ساتھ ہماری مفاہمت ہے۔ہم عدالت کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں کہ متاثرین کے ساتھ کیسے درست معاملہ کیا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں