English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پریمیئر لیگ میں مانچیسٹر یونائیٹڈ اور آسٹن ولا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

القمر

لندن (جسارت نیوز)انگلش پریمیئر لیگ میں مانچیسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس، آسٹن ولا نے لیسٹر سٹی اور ٹوٹنہام ہوٹسپر نے نوروچ سٹی کو ہرا دیا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچیسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا دیا۔ فریڈ کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس فتح کے بعد مانچیسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ ولا پارک میں کھیلے گئے میچ میں آسٹن ولا نے لیسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے