English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں مشتبہ اَشیا ملنے پر 50 سے زائد گھر خالی

برطانیہ: پولیس علاقے کو خالی کراکر تلاشی لے رہی ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے شہر ڈربی میں پولیس نے مشتبہ اشیاملنے پر 50 سے زائد گھر خالی کرالیے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق اس دوران بم اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے کنگ الفریڈ اسٹریٹ سے ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا۔ اس دوران پولیس نے علاقے کو سیل کردیا اور تلاشی لینے کے ساتھ مختلف اداروں کو بھی طلب کرلیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کے مکین اپنے گھر چھوڑ کر سڑکوں پر وقت گزارنے پر مجبور ہوگئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے