English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ: ای وی ایم سے متعلق قانون سازی کیخلاف درخواست نامکمل قرار

القمر

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون سازی کے خلاف شہری کی درخواست نامکمل قرار دے دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار سے استفسارکیا کہ آپ کو ای وی ایم کی قانون سازی کی کن شقوں پر اعتراض ہے؟، درخواست گزار نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے، قانون سازی کالعدم قرار دی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی نامکمل درخواست دائر نہیں کرتے ورنہ جرمانہ ہوجاتا ہے۔، جس پر درخواست گزار فدااللہ نے استدعا کی کہ درخواست کی درستگی کیلیے مہلت دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے