English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسمگل کیا جانے والا ثقافتی ورثہ پاکستان کو واپس مل گیا

اسلام آباد: آسٹریليا نے غير قانونی طور پر اسمگل کيا گیا تیسری صدی کی برونز ایج کا قیمتی پتھر واپس پاکستان کے حوالے کرديا۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق ثقافتی ورثۓ کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کو بڑی سفارتی کاميابی حاصل ہوئی ہے، آسٹریلين حکومت نے پاکستان سے غير قانونی طور پر سمگل کيا گیا ثقافتی ورثۂ پاکستان کے حوالے کرديا ہے۔ تیسری صدی عسيوی کی برونز ایج کا قیمیتی پتھرغير قانونی طور پر پاکستان سے امريکا لۓ جايا گیا تھا، جہاں سے بعد ازاں آسٹریلیا درآمد کیا گیا۔

آسٹریليا ميں درامد کيے جانے پر قیمتی پتھر آسٹریلوی بارڈر فورس نے تحويل ميں لے ليا تھا، اور اب آسٹریلیا نے وہ پتھر پاکستان کو واپس دے دیا ہے۔

آسٹریليا ميں تعینات پاکستان کے سفیر زاہد حفیظ چوہدری نے قیمتی پتھر کی واپسی کو ثقافتی محاذ پر پاکستان کی بڑی سفارتی کاميابی قرار دیتے ہوئے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کيا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے