ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 9 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 793 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 9 مریض انتقال کرگئے جب کہ 310 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 703 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 844 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 47 ہزار 66 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 119 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 511 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 630 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 62 ہزار 978 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 610 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 164 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 44 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 26 ہزار 402 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 471 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 712 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 868 اموات اور 1 لاکھ 73 ہزار 891 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 989 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 372 ہے۔ اسلام آباد میں 961 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 656 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 586 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 37 ہے۔ آزاد کشمیر میں 742 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 807 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 514 جب کہ فعال کیسز کی 44 ہے۔ صوبے میں 362 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 108 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 414 جب کہ فعال کیسز 4 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 224 مریض صحت یاب ہوئے۔

