ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے کیخلاف درخواست پر پھر مہلت مانگ لی

حکومت نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے کیخلاف درخواست پر مہلت مانگ لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی تفصیل بتانے کیخلاف حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت کے باعث التوا کی استدعا کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں