ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں گیس کے ذخائر ختم ہونے کوہیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد: ملک میں گیس کے ذخائر ختم ہونے کو ہیں،وزیر توانائی نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،وزیر اعظم نے نوٹس لے لیاہے.

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے گیس ذخائر میں تیزی سے کمی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لے لیا ۔ وزیر توانائی نے خبردار کیا ہے کہ گیس کے ذخائر ختم ہونے کو ہیں،  گیس کے ذخائر 9 فیصد سالانہ کی شرح سے کم ہو رہے ہیں، نئے ذخائر نہ ملنے کے باعث آئندہ سالوں میں گیس مکمل ختم ہو جائیگی۔

وزیر توانائی نے  بتایا کہ درآمدی گیس کیلئے نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر جاری ہے، مستقبل میں درآمدی گیس پر ہی انحصار کرنا ہو گا،روس کے تعاون سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ کیا گیس چوری، ضیاع اور ملی بھگت گیس پیداوار میں کمی کا باعث تو نہیں بن رہے ۔وزیراعظم نے گیس چوری اور ضیاع کی تفصیلات طلب کر لیں اور گیس ذخائر میں بہتری کیلئے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں