English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی اور روسی صدور کے درمیان دھمکیوں کا تبادلہ

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائن پر فوجی حملے کی صورت میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو سخت اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔ واشنگٹن سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وڈیو سربراہ اجلاس میں صدر بائیڈن نے امریکی موقف کو واضح طور پر بیان کیا ہے۔ دوسری جانب روسی صدر نے اس ضمانت کا مطالبہ کیا ہے کہ نیٹو اتحاد مشرق کی جانب مزید توسیع سے باز رہے، ورنہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق مستقبل میں روس یوکرائن تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے