ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کپتان نے صرف مثبت کھیل کی ہدایت کی تھی ، عابد علی

کراچی (اے پی پی)قومی کرکٹ ٹیم کے مین آف دی سیریز اوپننگ بلے باز عابد علی نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے صرف مثبت کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی، بارش کی وجہ سے کھیل ضائع ہوا لیکن ہمیں صرف جیت کے لیے جانا تھا جس میں ہم کامیاب رہے۔ بدھ کو بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 8 رنز کی شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران عابد علی نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم بات یہ تھی کہ پاکستان ٹیم میچ جیتے، اوپننگ میں نئے پارٹنر عبداللہ شفیق تھے ، سیریز میں ہم دونوں پر پریشر تھا۔ عابد علی نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ عبداللہ شفیق کو ساتھ لے کر چلوں ، اس نے بہت اچھا پرفارم کیا،ٹیم کی ضرورت کے مطابق پارٹنر شپ لگانے کی کوشش کرتے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں