پشاور(جسارت نیوز)یواین ایچ سی آرافغا ن مہاجرین فٹسال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پشاور نے بنوں۔کو مکمل طور پرناک آئوٹ کرتے ہوئے جیت لیا ۔فائنل میںپشاور کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔اور میچ دو کے مقابلے میں چھ گولوں سے جیتا۔پشاور کی جانب سے نجیب نے تین حارث نے دو جبکہ بنوں کی جانب سے صدام اور اقبال نے ایک ایک گول کیا۔میچ میں ریفری کے فرائص نواب علی۔نے سرانجام دیے، اس موقع پرامور تعلیم افغان کونسلیٹ پشاوریلدابازوان مہمان خصوصی تھیںاس موقع پر کوآرڈنیٹرفخرعالم پراجیکٹ ڈائریکٹر فضل ربی ودیگر موجود تھے۔
