
مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ رہنما شیخ راید صلاح کی ممکنہ رہائی کے تناظر میں استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ انہیں اسرائیلی جیلوں میں غیر منصفانہ سزا کاٹنے کے بعد پیر کے روز رہا کیا جائے گا۔ فلسطین کے مقبوضہ اندرونی علاقوں میں شیخ الاقصیٰ کے عنوان سے تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ شیخ صلاح عسقلان جیل میں قید تنہائی میں ہیںاور ان کی سزا 13 دسمبر کو ختم ہوگی،تاہم آیندہ ماہ کے آخر تک رہائی میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔
