ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 7شاہد آفریدی کا آخری ایونٹ ہوگا، پی سی بی کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن شاہد آفریدی کا آخری ایونٹ ہوگا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد آفریدی باضابطہ طور پر پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔کرکٹ بورڈ کے مطابق شاہد آفریدی اور جیمز وینس ملتان سلطانز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ٹریڈ ہوگئے۔اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ سے افتخار احمد ٹریڈ ہوکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے جبکہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بیٹسمین اعظم خان اسلام آباد یونائیٹڈ میں ٹریڈ ہوئے۔ پی سی بی کے مطابق ٹریڈ کے نتیجے میں ملتان سلطانز اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ڈائمنڈ اور سلور رائونڈ کی پک لے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں