کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئندہ سال 28 جولائی تا 8 اگست سے برطانیہ کے شہربرمنگھم میں منعقد ہونے والے 22 ویں کامن ویلتھ گیمز کی کوئینزبیٹن ریلے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گی واضح رہے کہ بیٹن ریلے کے سفرکاآغاز 7 اکتوبر کو بکنگھم پیلس سے ہوچکا ہے بیٹن ریلے 269 دنوں میں 90 ہزارمیل کافاصلہ طے کرتے ہوئے دولت مشترکہ کے 72 ممالک میں جائے گی کوئنیزریلے رواں ماہ کو27 دسمبرکو3 دنوں کیلیے پاکستان آئے گی کامن ویلتھ گیمزایسوی ایشن پاکستان کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے بیٹن ریلے کے پاکستان میں استقبال اور مختلف پروگرامز منعقدکرانے کیلیے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی چیئرپرسن فاطمہ لاکھانی ہوں گی سید وسیم ہاشمی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں وینا سلمان مسعود،محمدجہانگیر، محمدشفیق، لیفٹنٹ کرنل (ر) محمدناصر اعجازتنگ، امتیاز احمد شیخ، تہمینہ آصف، اصغر بلوچ،نرگس رحیم تولہ، کے نام شامل ہیں۔
