ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجریا میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ‘ 16 نمازی شہید

نائیجیریا: حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا کی جارہی ہے

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک مسجد پر حملہ کر کے 16 نمازیوں کو شہید کر دیا۔ ملک کے شمالی خطے میں کیے گئے اس حملے میں کئی افراد کو اغوا بھی کرلیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق یہ پرتشدد واقعہ نائیجر صوبے کے مشیگو علاقے کے گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار درجنوں مسلح حملہ آوروں نے گاؤں پر حملہ کیا۔ انہوں نے مسجد میں عبادت کرنے والے افراد کو شہیدکرتے ہوئے لوٹ مار بھی کی۔ پولیس نے 9ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں مقامی مسلح گروہ تاوان کے لیے رہایشیوں کو اغوا اور قتل کرتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں