ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کا کرکٹ کے بعد موسیقی کے میدان میں نام کمانے کا فیصلہ 

ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے اب موسیقی میں بھی نام کمانے کا فیصلہ کرلیا۔

کرس گیل سنجیدگی سے ڈانس ہال میوزک کیریئر شروع کرنے کے ساتھ اپنا پروڈکشن سیٹ اپ بنانے پر بھی غور کررہے ہیں، انھوں نے 2020 میں ڈانس ہال آرٹسٹ اسٹائیلو جی کے ساتھ ایک ری مکس کیا تھا۔

گیل نے کہاکہ میں نے مذاق میں اسٹائیلو جی سے ری مکس کا کہا، پھر ایک دن وہ میرے گھر آئے اور کہا کہ میں تیار ہوں، میں نے کہا کہ مذاق کررہا تھا مگر وہ سنجیدہ تھے، ہم نے ری مکس کیا اور وہ کامیاب رہا، اب میں ’ٹرپل سنچری ریکارڈز‘ کے نام سے اپنا پروڈکشن سیٹ اپ بنانے پر غور کررہا ہوں جس میں اپنی آوازمیں بھی گانے ریکارڈ کرائوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں