
لاہور (نمائندہ خصوصی)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سیکورٹی وفد ٹیم کی سیکورٹی کا جائزہ لینے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے حکام آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سیکورٹی وفد کو سیکورٹی پر بریفنگ دی گئی ۔آسٹریلوی حکام قذافی اسٹیڈیم کے پویلین اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشیدنے ملاقات کے دوران آسٹریلوی سیکورٹی وفد کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔وزیر داخلہ نے ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ آئندہ برس مارچ اپریل میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ اس دورے میں 3 ٹیسٹ میچز، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔
