English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 70 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا کی مرکزی اور جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ کئی عمارتوں فیکٹریوں اور گوداموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 6 امریکی ریاستوں میزوری، ٹینیسی، مسی سپی، آرکنساس، کینٹکی اور الینوائے میں 30 سے زائد طوفانی بگولے ریکارڈ کیے گئے، جنہوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور راستے میں ہر آنے والے چیز کو ملیا میٹ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق بگولے اتنے شدید تھے کہ جو چیز بھی ان کے سامنے آئی وہ اسے اڑا لے گئے، اتنی تباہی ہوئی کہ گھر، اسکول، شاپنگ سینٹرز، فیکٹریاں، اسپتال کچھ نہ بچا۔ متعدد گاڑیاں عمارتوں کے ملبے تلے دب گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے اور  ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیس ہیر نے تصدیق کی ہے کہ ریاست میں ہوا کے بگولوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یہ تعداد 100 تک پہنچ سکتی ہے۔

کینٹکی کے گورنر اینڈی بیس ہیر نے کہا کہ بگولوں سے تباہی کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے، جبکہ ریاست میں  کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موم بتی بنانے والی فیکٹری سے ٹکرایا ہے، فیکٹری میں 110 سے ملازمین موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ورکرز نے فیکٹری میں موجود 40 افراد کو زندہ نکال لیا ہے، جبکہ دیگر کہ بچنے کی امید نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری سائٹ پر ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، تاہم کوئی معجزہ ہی نیچے دبے افراد کو بچاسکتا ہے۔

اسی طرح ریاست آرکنساس میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور ریاست الینوئے میں ایمیزون ویئر ہاؤس کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ تمام ریاستوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے بگولوں کے طوفان کو امریکی تاریخ کے سب سے بڑے طوفانوں میں سے ایک قرار دیا ہے، انہوں نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں، جس چیز کی بھی ضرورت ہے، وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔”

انہوں نے کہا کہ جب تک جب تک ہم ریسکیو کا کام مکمل نہیں کرلیتے، یہ میری توجہ کا مرکز رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے