English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کے طیارے میں162 مسافروں کا سفر کرنے سے انکار

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) کے طیارہے میں صرف 6لوگ کراچی پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آ ئی اے کے طیارے کو اسلام آباد سے کراچی آنا تھا، لیکن جب مسافر طیارے میں بیٹھ گئے تو انجن سے آوازیں آنے لگیں ، طیارے نے 2دفعہ پرواز کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکا۔

2پروازوں کی ناکام کوشش کے بعد مسافر خوف زدہ ہوکر اتر گئے، طیارے میں 168لوگوں کی جگہ تھی لیکن کراچی پہنچنے پر صرف 6مسافر طیارے سے باہرآئے، باقی مسافروں نے سفر کرنے سے انکار کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے