English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنرل راوت کی موت پر تبصرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

نئی دہلی: بھارتی ایجنسیوں نے ان لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے جنہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پرقابل اعتراض تبصرے پوسٹ کیے تھے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے وزیر داخلہ آراگا جنیندرا نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ان لوگوں کا سراغ لگائے جنہوں نے بقول ان کے آنجہانی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے شائع کیے تاکہ انہیں سزادی جاسکے۔

 گجرات کے ضلع بھروچ میں فیروز دیوان نامی شخص کو جنرل راوت کے بارے میں قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔فیروز دیوان کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس اور ایجنسیوں نے ریاست مدھیہ پردیش، کیرالہ اور کرناٹک کے مختلف علاقوں میں بھی فیس بک پر اپنے تبصرے شائع کرنے پر لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے