ولنگٹن (جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی و معروف کرکٹ کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے کہا ہے کہ شاہین شاہ ایک دن عظیم بولر بنیں گے۔ڈین موریسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز کی فہرست کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ کو شاباشی دی۔فہرست کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 1982 میں عمران خان نے ایک سال میں سب سے زیادہ 62 وکٹیں لیں۔وقار یونس نے سال 1993 اور 1990 میں بالترتیب 55 اور 49 وکٹیں حاصل کیں۔

