English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جمشید عمر کرکٹ، دائود اسپورٹس کوارٹر فائنل میں

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں داود اسپورٹس نے میٹروپولیٹن کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی میٹروپولیٹن کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41۰3 اوورز میں 170 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کپتان نور ولی نے 41 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں داود اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 174 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا نوید خان نے 55 رنز ، شیراز علی نے 31 رنز ، ذاکر ملک نے 29 رنز اور نور ولی نے ناقابل شکست 18 رنز اسکورکیے۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں شمیل کرکٹ کلب نے وقاص اکبر کی جارحانہ سنچری کی بدولت رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی ،رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 39۰3 اوورز میں 273 رنز اسکور کیے۔جواب میں شمیل کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 274 رنز 40۰1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے