سری نگر/ جموں/ برمنگھم (اے پی پی/ صباح نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں اتوار کو ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے براگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔ علاوہ ازیں بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے میجر پرویندر سنگھ نے ضلع رام بن کے علاقے مہوبل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ ادھر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیاجائے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام برمنگھم میں کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاںبند اور کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے۔
The post مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا first appeared on Daily Jasarat News.
