پاکستان اور سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الکصاح سعودی عرب میں شروع ہوگئیں‘مشقوں کا مقصد ایکسپلوژیو آرڈیننس ڈسپوزل کی صلاحیتیں بڑھانا ہیں۔ دونوں ممالک کی فوجیں بارودی مواد کو ٹھکانے لگانے کے مختلف طریقہ کار کی مشقیں بھی کریں گی۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوجی مشقیں الکصاح سعودی عرب میں شروع ہوگئیں۔ انسداد آئی ای ڈی مشقوں کی افتتاحی تقریب ملٹری سٹی میں منعقد ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں سعودی عرب اور پاک فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کا مقصد ایکسپلوژیو آرڈیننس ڈسپوزل کی صلاحیتیں بڑھانا ہیں۔ دونوں ممالک کی فوجیں بارودی مواد کو ٹھکانے لگانے کے مختلف طریقہ کار کی مشقیں بھی کریں گی۔ مشقوں میں کائونٹر آئی ای ڈی آپریشنز کی ڈرلز بھی کی جائیں گی۔ یہاں تک کہ سرچ اینڈ کلیئرنس اور وہیکل کلیئرنس ڈرلز بھی کی جائیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اپنی نوعیت کی مشقوں کا یہ تیسرا دور ہے افتتاحی تقریب میں کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل صالح بن احمد بن الظہرانی مہمان خصوصی تھے۔

