English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی سیون اجلاس میں ایران اور چین کو دھمکیاں

القمر

 

لیور پو ل(انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے طاقتور ممالک کے بلاگ جی سیون کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے وقت تیزی سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔ جی سیون کی 2روزہ میٹنگ برطانیہ کے لیور پول میں منعقد ہوئی۔ اس اہم اجلاس میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے دیگر امور کے علاوہ ایران کے جوہری عزائم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں عالمی خطرات کے خلاف ایک متحد محاذ پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔میزبان برطانیہ کی وزیر خارجہ لز ٹرس نے کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری عزائم کو روکنے کے لیے معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے۔2015ء کے جوہری معاہدے پر اتفاق رائے کا موقع ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے، لہٰذا تہران ایٹمی پروگرام فی الفور روک کو مذاکرات پر آئے۔ دوسری جانب جی سیون کے خارجہ اْمور کے سربراہان نے چین پر جابرانہ معاشی پالیسوں کاالزام عائد کیا۔ انہوں نے انگ کانگ، سنکیانگ ، تائیوان، بحیرئی مشرقی و جنوبی چین کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہارکیا۔ 2روزہ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام رکن ممالک کو بیجنگ کے اقدامات پر سخت تشویش لاحق ہے۔ واضح رہے کہ جی سیون کے وزرا نے پہلی بار جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم، آسیان کے اپنے ہم منصبوں کو اپنے ساتھ شمولیت اور آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے وزراکو ہند-بحرالکاہل خطے پر بات چیت کے لیے مدعو کیا ہے۔

The post جی سیون اجلاس میں ایران اور چین کو دھمکیاں first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے