English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشین جیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج ڈھاکا میں ہوگا

القمر

 

ڈھاکا (نمائندہ خصوصی )ایشین چمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ڈھاکا میں ہوگا، ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت،جاپان،ملائیشیا،بنگلادیش ،کوریا شرکت کررہے ہیں،تاہم ملائیشیا کی ٹیم کووڈ کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوگئی ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کا پہلا آج جاپان سے ہوگا۔ دوسری طرف ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر گول کیپرز کے ویزے مل گئے۔ گول کیپر امجد علی اور مظہر عباس براستہ قطرایئرویز ڈھاکاپہنچ گئے ہیں۔ فلائٹ سے قبل قومی ہاکی گول کیپر مظہر عباس نے کہا ہے کہ ایونٹ میں کامیابی کے لئے قوم سے دعا کی درخواست ہے۔ پی ایچ ایف اور منسٹری آف اسپورٹس بنگلا دیش کا خصوصی شکریہ کرتا ہوں کہ انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر بھرپور کاوش سے ویزہ جات دلوائے۔ گول کیپر امجد علی نے کہا کہ اْمید کرتا ہوں کہ پاکستان کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بہترین پرفارمنس کے لیے بھرپور کوشش کرینگے۔ایشن چیمپینز ٹرافی 14 تا 22 دسمبر ڈھاکا میں کھیلی جارہی ہے۔ پاکستان 14 دسمبر کو جاپان کے خلاف پہلا میچ 5بجے شام (پاکستان ٹائم) کھیلے گا۔ پاکستان اوربھارت ایشین چیمپینز ٹرافی ٹائٹل کے مشترکہ دفاعی چمپین ہیں۔دوسری طرف پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپیئن سمیرحسین نے کہا ہے کہکھلاڑیوں میں پوٹینشل موجود ہے،پرفارمنس کے لئے پرعزم ہیں، فارن کوچ کی تقرری پی ایچ ایف کی اچھی کاوش ہے،قوم سے گذارش ہے کہ پاکستان کے لئے دعا کریں بڑی فتح سے ہاکی میں بہتری آئیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے