English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص،تاوان میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے ملزمان گرفتار

القمر

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)اغوا برائے تاوان ، ڈکیتی اور اسلحے کے زور پرلوٹ مار کرنے کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،چھینی اور چوری کی گئیں 6 موٹر سائیکلیں ایک کار اورچار غیر قانونی پستول برآمد ،ملزمان پر دودرجن سے زائد مقدمات درج ہیں ،ملزمان کا تعلق سندھ کے بدنام زمانہ گروہ ساجو خروس جتوئی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری نے پولیس افسران کے ہمراہ ایس ایس پی آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میرپورخاص ،حیدرآباد ،مسن ،ٹنڈوالٰہیار، ٹنڈوآدم، سانگھڑ اور سلطان آباد سمیت سندھ بھر میں رہزنی چوری اغوا اور پولیس پر فائرنگ کرنے والے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے سرغنہ علی خان عرف خانو جھا نجھن، رزاق عرف اعجاز، محمد حسنین عرف فوجی، جھانجھن ،حاجی شاہنواز ساہوال، امجد ساہوال او ر محمد شفیع پرمیرپورخاص سمیت سندھ بھر کے مختلف تھانوں میں دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان اسلحے کے زور پر وارداتیں کرتے تھے گرفتار کیے جانے والے ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے مرکزی ملزم کے دیگر ساتھیوں کا تعلق سندھ کے دیگر شہروں سے ہے ملزمان کو میرپورخاص کے علاقوں مہران تھانہ محموو آباد تھانہ اور ٹائون تھان۔ کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزمان نے حال ہی میں ضلع حیدرآباد مسن ٹنڈوالٰہیار، ٹنڈوآدم، سانگھڑ اورسلطان آباد و دیگر شہروں میں اسلحے کے زور پر موٹر سائیکلیں اور کار چھینی ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس موقع پر سی آئی اے انچارج عنایت علی زرداری انسپکٹر غلام حسین سدھایو ڈی آئی بی انچارج دانش احمد ایس ایچ او ٹائون زیشان لاشاری ایس ایچ او میر محمد کھریو اور ایس ایچ او امیتا زجونیجو اور پی آر او ایس ایس پی فراز سیتہو بھی موجود تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملزمان کے میرپورخاص میں سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کر کے عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے