ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالٰہیار میں ویکسینیٹرز کی 15 عارضی خالی سیٹوں پر انٹر ویو دینے کے لیے ٹنڈوالٰہیار کے سیکڑوں بے روز گار نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیکر ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے جہاں پر نوجوانوں سے دس بجے انٹرویولینا تھا لیکن انٹرویولینے والے موجود نہیں تھے جس پر نوجوانوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے مین شاہراہ بند کر نے کی کوشش کی ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار میں محکمہ صحت کی جانب سے سند ھ بھر میں ویکسینیٹرز کی جاری ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے 6 عارضی پوسٹ پر ٹنڈوالٰہیارمیں پندرہ سیٹوں کے لیے سیکٹروں بے روز گار افراد اپنی ڈگریاں لیکر انٹر ویو دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے آفس پہنچ گئے جہاں نوجوانوں نے میڈ یا کو بتایا کہ ٹنڈوالٰہیار کی مقامی انتظامیہ روز گار کے نام پر بے روز گارنوجوانوں سے مذاق کر رہی ہے آج کے ہو نے والے انٹرویوز خانہ پری کے لیے رکھا گیا ہے اور سیاسی ہائوسز سے پہلے ہی بھر تی ہو نے والے افراد کی لسٹ تیار کی جا چکی ہے شفاف بھر تی کے نام پر میرٹ کا قتل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی محکمہ صحت میں کورونا وائرس کے لیے بھر تی کیے جانے والے افراد میں بھی من پسند افراد کو بھر تی کیا گیا جبکہ مڈ وائف کے لیے بھی ہو نے والی بھرتیوں میں میرٹ کا قتل کیا گیا ہے۔ نوجوانوں نے صوبائی حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھر تیوں میں میرٹ کے ہو نے والے قتل کا نوٹس لے کر بے روز گار نوجوانوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور سیاسی طور پر بھریتوں کو روکا جائے۔ا
