English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں اومیکرون کے کیس میں پہلی ہلاکت

لندن: وزیراعظم بورس جانسن اومیکرون وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کررہے ہیں

 

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں کروناوائرس کی اومیکرون شکل میں مبتلا مریض چل بسا ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پیر کے روز اپنے ایک وڈیو بیان میں خود اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔برطانیہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی اومیکرون شکل غیرمعمولی شرح‘سے پھیل رہی ہے اور اب لندن میں کورونا کے شکارکل افراد میں قریباً 40 فی صد اومیکرون ہی سے متاثرہ ہیں،لہٰذا لوگوں کوویکسین کی تیسری تقویتی خوراک لگائی جانی چاہیے ، کیوں کہ ویکسین کی 2لینے والے اب غیرمحفوظ ہیں۔برطانیہ میں 27 نومبر کو اومیکرون کے پہلے کیس کا پتا چلا تھا۔ اس کے بعد سے وزیراعظم بورس جانسن نے سخت پابندیاں عائد کی ہیں اور اتوار کے روز قوم کوخبردار کیا کہ اومیکرون سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔ برطانیہ کا کہناہے کہ کوئی حفاظتی احتیاطی کارروائی نہیں کی جاتی تو اس ماہ کے آخر تک اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 10لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیرصحت ساجدجاوید نے کہا ہے کہ اومیکرون وائرس غیرمعمولی رفتار سے پھیل رہا ہے۔ایسا ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔اس کے انفیکشن ہر دو سے تین دن کے بعد دْگنا ہو رہے ہیں۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ ہمیں انفیکشن کی ایک لہر کا سامنا ہے، ہم ایک بار پھر ویکسین اوروائرس کے درمیان دوڑمیں ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے