English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ میں تقسیم مزید واضح کردی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور محمد زبیر کے بیانات نے مسلم لیگ (ن) میں تقسیم کو مزید واضح کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی اب کارما دیکھ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) میں اب نئی  قیادت سامنے آجائے گی، پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس مہینے خیبر پختونخوا اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کرسکیں، یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے