English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیٹگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے سہولت کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے کیٹگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستانی شہریوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت دے دی گئی، ویکسین سرٹیفکیٹ، ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پورا کرنا ہوں گی، اکثر ممالک میں 15 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع نہیں ہوئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 15 سے 18 سال کے بچوں کے لیے ویکسی نیشن کی شرط میں نرمی کردی گئی، 15 سے 18 سال کے بچوں کو 31 جنوری 2022 تک سفر کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے کیٹگری سی میں شامل ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے