ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ 10 برس میں سندھ طاس کوپانی میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہوگا ،برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے خبردار نے کیا ہے کہ آئندہ 10 برس میں سندھ طاس کوپانی میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے مارگلہ ڈائیلاگزسے خطاب کرتے ہوئے کہا مسائل کے حل میں ناکامی کے بعد ہم مسائل کو عالمی بنا دیتے ہیں، پاکستان کو اپنی تیزی سے بڑھتی آبادی کی جانب توجہ دینی ہو گی۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 برس میں سندھ طاس کوپانی میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہوگا، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سیزیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔ افغانستان کے حوالے سے کرسچن ٹرنر نے کہا کہ شاہ محمود کی جیو پالیٹکس سے جیواکنامکس پالیسی کی شفٹ سے اختلاف نہیں ، افغانستان پر ہمارے اہداف مشترکہ ہیں، شراکت داروں کیساتھ افغانستان میں اہداف کے حصول کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مستحکم اور کثیر الجہتی افغانستان ہی ہمارا ہدف ہے، افغانستان میں کیش اور بینکوں کے کام نہ کرنے سے مسائل کاسامنا ہے، افغانستان کے امریکاکی جانب سے منجمداثاثہ جات بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان اور بھارت کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک بھارت تنا میں کمی بیحدضروری ہے، دونوں ممالک میں تناکسی کے حق میں نہیں ہو گا، کشمیر کا مسئلہ بات چیت اورعوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا بہتر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں