English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن 15دسمبر بدھ کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن 15دسمبر بدھ کو منایا جائے گا پاکستان سمیت دنیا بھر میں دو ارب سے زائد چائے کے شوقین افراد یہ دن مناتے ہیں۔

اس دن کو منانے کا مقصد حکومت اور شہریوں کو عالمی کارکنان اور کسانوں پر، چائے کی تجارت کے اثرات کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے۔ پاکستان میں تو ویسے بھی چائے پیش کرنا ہماری ثقافت کا حصہ بن چکا ہے، مہمان آئیں یا بزرگوں کی سیاسی بیٹھک ہو، خوشی کا موقع ہو ہو یا دکھ کی گھڑی، چائے پیش کرنا ہماری تہذیبی روایات میں شامل ہو چکا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چائے ایک مقبول ترین مشروب کا درجہ اختیار کر چکی ہے، روزانہ دو ارب لوگ اپنے دن کا آغاز گرم چائے کی پیالی سے کرتے ہیں۔ چائے کا استعمال عام طور پر صبح ناشتے میں کیا جاتاہے جبکہ کچھ افراد ایسے دن بھر کی تھکاوٹ سے چھٹکارا اور ذہن کو تروتازہ رکھنے کےلئے کرتے ہیں۔

تازہ اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں چائے کی سب سے زیادہ پیداوار کرنے والا ملک چین، اور اس کے بعد ہندوستان ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چائے کی پتیوں کو پہلے سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ دنیا کا مقبول ترین مشروب ہے جسے یومیہ دو ارب سے زائد لوگ پیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے